Add parallel Print Page Options

خاص وعدے

30 موسیٰ نے تمام اسرا ئیلی خاندانی گروہوں کے قائدین سے باتیں کیں۔ موسیٰ نے خداوند کے ان احکاما ت کے بارے میں ان سے کہا :

“اگر کو ئی آدمی خدا سے خاص وعدہ کرتا ہے یا وہ آدمی خدا کو کو ئی خاص چیز پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے تو اسے ویسا کرنے میں ناکام نہیں ہو نا چا ہئے۔ بلکہ اس آدمی کو اس کئے ہو ئے وعدے کو پو را کرنا چا ہئے۔

ہو سکتا ہے کہ ایک نو جوان لڑکی اپنے باپ کے گھر میں رہتی ہو ئی کچھ خاص چیز خداوند کو نذر کرنے کا وعدہ کر تی ہے یا ہو سکتا ہے کچھ نہیں کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ اور اگر اس کا باپ اس وعدہ یا ممانعت کے بارے میں جسے کہ اس نے خود اپنے لئے کی ہے سنتا ہے اور خاموش رہ جا تا ہے تو اس نو جوان لڑ کی کو اس وعدہ کو ضرور پو را کرنا چا ہئے جنکا کہ اس نے خود سے ہی فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اگر اس کا باپ اس کے کئے گئے وعدہ یا مما نعت کے بارے میں سن کر اسے قبول نہیں کرتا تو اس نوجوان لڑکی کو وہ وعدہ پو را نہیں کر نا ہے کیونکہ اسکے باپ نے اسے رو کا۔ خداوند اسے معاف کریگا۔

“ہو سکتا ہے کو ئی عورت اپنی شا دی سے پہلے خداوند کو کچھ دینے کا کو ئی خاص وعدہ کرتی ہے اور بعد میں ا سکی شادی ہو جا تی ہے۔ اور اگر اس کا شوہر کئے ہو ئے وعدہ یا ممانعت کے متعلق سُنتا ہے اور خاموشی اختیار کر تا ہے تو اس عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را کرنا چا ہئے۔ لیکن اگر اس کے شوہر اس وعدہ یا ممانعت کے با رے میں سُنتا ہے اور اسے قبول نہیں کرتا تو عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را نہیں کرنا پڑیگا۔ اس کے شوہر نے اس کا وعدہ توڑ دیا اور اس نے اس کی کہی ہو ئی بات کو پو را نہیں کرنے دیا۔ خداوند اسے معاف کرے گا۔

“کو ئی بیوہ یا طلاق شدہ عورت خاص وعدہ کرتی ہے اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اسے بالکل اپنے وعدہ کے مطا بق کرنا چا ہئے۔

10 ایک شادی شدہ عورت خداوند کو کچھ چڑھانے کا وعدہ کر سکتی ہے یا ممانعت سے اپنے آپ پر پا بندی عا ئد کر سکتی ہے۔ 11 اگر اس کا شوہر اس کے کئے گئے وعدہ کے متعلق سنتا ہے اور اسے اس کے وعدہ کو پو را کرنے دیتا ہے تو اسے بالکل اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را کرنا چا ہئے۔ 12 لیکن اگر اس کا شوہر اس کے کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور اس کا وعدہ پو را کرنے سے انکار کرتا ہے تو اسے اپنے کئے گئے وعدہ کو پو را نہیں کرنا پڑے گا۔ اس پر کو ئی ذمّہ داری نہیں ہو گی کہ اس نے کیا وعدہ کیا تھا۔ اس کا شوہر اس وعدہ کو رد کرسکتا ہے اگر اس کا شوہر وعدہ کو رد کرتا ہے تو خداوند اسے معاف کرے گا۔ 13 ایک شادی شدہ عورت خداوند کو کچھ چڑھانے کا وعدہ کر سکتی ہے یا ممانعت سے اپنے آپ پر پا بندی عا ئد کر سکتی ہے۔ یا وہ خدا کو کو ئی خاص وعدہ کر سکتی ہے۔ اس کا شوہر چا ہے تو اس وعدہ کو پو را کرنے کی اجازت دے سکتا ہے یا وہ اسے مسترد کر سکتا ہے۔ 14 شوہر اپنی بیوی کو کیسے اپنا وعدہ پو را کرنے دیگا ؟ اگر وہ کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور نہیں روکتا ہے تو عورت کو اپنے کئے گئے وعدہ کے مطا بق کام کو پورا کرنا چا ہئے۔ 15 لیکن اگر شوہر کئے گئے وعدہ کے بارے میں سنتا ہے اور انہیں روکتا ہے تو اسکے وعدہ کوتوڑ نے کی جواب دہی شوہر پر ہو گی۔”

16 یہی حکم ہے جسے خداوند نے موسیٰ کو دیا ہے۔ یہ حکم ایک آدمی اور اس کی بیوی کے بارے میں ہے ، اور ایک باپ اور اس کی اُس بیٹی کے متعلق ہے جو اپنی جوانی میں ہو اور اپنے باپ کے گھر میں رہ رہی ہو۔