Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ، یہ نغمہ اس وقت کے با ر ے میں ہے جب نا تن نبی داؤد کے بیت سبع سے گناہ کر نے کے بعد داؤد کے پا س ملنے آیا

51 اے خدا! اپنی شفقت کے مطا بق مجھ پر رحم کر۔
    اپنی عظیم رحمدلی کی وجہ سے، میرے تما م گنا ہوں کو مٹا دے۔
اے میرے خدا ! میرے گناہوں کو صاف کر۔
    میرے گناہ دھو ڈال ، اور پھر سے تو مجھ کوپاک بنا دے۔
میں جانتا ہوں، جو خطا میں نے کی ہے۔
    میں اپنے گنا ہوں کو ہمیشہ اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔
اے خدا! میں نے تیرے خلاف گنا ہ کیا، صرف تیرے خلاف!
    تو نے جن چیزو ں کوغلط کہا وہ میں نے کیا۔
میں اعتراف کر تا ہوں اِن باتوں کا تا کہ لوگ جان جا ئیں کہ

میں غلطی پر تھا اورتُو حق پر ہے اور تیری عدا لت راست ہے۔

اور تیرے فیصلے مکمل ہو تے ہیں۔

میں گناہ سے بھری دنیا میں پیدا ہوا ،
    گنا ہ کی حالت میں میری ماں نے مجھ کو حمل میں رکھّا۔
اے خدا تو سچ مچ چاہتا ہے کہ ہم لوگ تیرے سچّے وفا دار رہیں۔
    اس لئے تو باطنی طور پر سچّی حکمت سے مجھے تعلیم دے۔
زوفے کے پو دے سے مجھے معاف کر تب میں پاک ہو ں گا۔
    مجھے دھو اور میں برف سے زیادہ سفید ہو ں گا۔
مجھے شا د ما ں کر دے۔ مجھے بتا دے کہ میں کیسے خوش رہوں؟
    میری وہ ہڈیاں جو تو نے توڑی ہے پھر شادمانی سے بھر جا ئیں۔
میرے گنا ہوں کو مت دیکھ۔
    اُن سب کو دھو ڈال۔
10 اے خدا ! میرے اندر ایک پاک قلب پیدا کر!۔
    دو با رہ میری رُوح کوطا قتور بنا۔
11 اپنی مقدّس رُوح کو مجھ سے نکال۔
    مجھے اپنی بارگاہ سے خا رج نہ کر۔
12 اپنی نجات کی شادمانی مجھے پھر عنایت کر ،
    تیری خدمت کے لئے مجھے خواہشمند رُوح دے۔
13 میں خطا کاروں کو تیری را ہیں سکھا ؤں گا
    تا کہ وہ لوٹ کر تیرے پاس آئیں گے۔
14 اے خدا! تو مجھے قتل کا مجرم کبھی مت بننے دے۔
    اے خدا، میرے نجات دہندہ، میری زبان تیری اچھا ئی کا گیت گائے گی۔
15 اے میرے خدا،
    مجھے اپنا مُنہ کھو لنے دے کہ میں تیری تمجید کروں۔
16 جن قربانیوں میں تیری خوشنودی نہیں اُسے میں پیش نہیں کروں گا۔
    جلا نے کی قربانی سے تجھے کچھ خوشی نہیں۔
17 اے خدا! خدا جو قربانی چاہتا ہے وہ ایک منکسر المزاج رُوح ہے۔
    اے خدا تو ایک شکستہ اور خستہ دل سے کبھی مُنہ نہیں موڑے گا۔

18 اے خدا! صیّون کے ساتھ رحم دل ہو کر بھلا ئی کر۔
    تو یروشلم کی دیوار کی تعمیر کر۔
19 تو اچھّی قربانیوں اور پو ری جلا نے کی قربانیوں سے خوش ہو گا۔
    لوگ پھر سے تیری قربا نگاہ پر بچھڑے کی قربانیاں پیش کرینگے۔