Add parallel Print Page Options

داؤد کا نغمہ

141 اے خداوند! میں تُجھ کو مدد پا نے کے لئے پُکا رتا ہوُں۔
    جب میں دُعا کر وں تب میری سُن لے۔
    جلدی کر اور مجھ کو سہا را دے۔
اے خداوند! میری دُعا تیرے جلتے ہوُئے بخور کے تحفہ کی طرح ہے۔
    میری دُعا تیرے لئے دی گئی شام کی قُربانی کی مانند ہو۔
اے خداوند! میں جو کہتا ہوُں اُس پر میرا قابو ہے۔
    جو بھی میں کہتا ہوں اس میں احتیاط برتوں! اِس میں میری نگہبانی کر۔
مجھے بُرے لوگوں کے ساتھ شامل ہو نے نہ دے ، تا کہ میں بُرا ئی کی طرف ما ئل نہ ہو ں،
    مجھے بُرے کاموں میں حصّہ لینے نہ دے اور مُجھے اُن چیزوں سے دُور رکھ جن سے بُرے لوگ مزے لیتے ہیں۔
اگر اچھا شخص میری اصلا ح کر تا ہے ،
    تو میں اسے مہربانی سے قبول کروں گا۔
اگر وہ میری تنقید کرے،
    تو یہ تیل سے میرا سر مسح کرنے کے جیسا ہو گا۔ میرا سر اِس سے انکار نہ کرے گا
لیکن میں ہمیشہ بُرے لوگوں کی بُری افعال کے خلاف دُعا کر تا رہوں گا۔
اُن کے حاکموں کو سزا دے ،
    اور تب لوگ جان جا ئیں گے کہ میں نے سچ کہا ہے۔

لوگ کھیت کو کھو د کر جوتتے ہیں ، اور مٹّی کو اِدھر اُدھر بکھیر دیتے ہیں۔
    اسی طرح ہما ری ہڈیاں اُن کی قبروں میں اِدھر اُدھر بکھیر ی جا ئیں گی۔
اے خداوند! میرے مالک ! سہا را پا نے کو میری نظریں تُجھ پر لگی ہیں۔
    میرا توکُّل تجھ پر ہے۔ مہربانی کر مجھ کو مت مر نے دے۔
مجھ کو شریروں کے پھندے میں مت پڑ نے دے۔
    اُن شریروں کے دا م سے بچا۔
10 وہ شریر خوُد اپنے جال میں پھنس جا ئیں
    جب میں بِنا نقصان اُٹھا ئے بچ کر نِکل جا ؤں۔